Image Source : Facebook

دہشت گردی کا منصوبہ ناکام‘ ایک دہشت گرد گرفتار،آئی ایس پی آر
15 جنوری 2019 (18:29) 2019-01-15

کوئٹہ:آپریشن ردالفساد کے تحت سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں دہشتگردی کی بڑی کارروائی ناکام بنادی‘ کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد کو گرفتار کر کے بھاری اسلحہ برآمد کرلیا۔

منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق دہشتگردوں کےخلاف سیکیورٹی فورسز کا ردالفساد آپریشن کامیابی سے جاری ہے‘ سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحدی علاقے چمن میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا ‘کارروائی کے دوران ایک دہشتگرد کوگرفتار کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگرد کے قبضے سے تیار خودکش جیکٹ‘بم بنانے کا سامان اور مواصلاتی آلات بھی برآمد کیا گیا،گرفتار ملزم افغان شہری ہے جوغیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم تھا۔


ای پیپر