فوٹو بشکریہ فیس بک

وزیراعظم عمران خان کا میانوالی جلسہ
15 جنوری 2019 (14:26) 2019-01-15

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا میانوالی جلسہ " سرکاری وسائل " سے ہوگا۔ ڈپٹی کمشنر میانوالی نے وزیراعظم عمران خان کی آمد پر تمام انتظامات کرنے کیلئے مراسلہ جاری کردیا۔

ایڈیشنل کمشنر میانوالی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وزیراعظم عمران خان 27 جنوری بروز اتوار میانوالی پہنچ رہے ہیں۔ وزیراعظم کی پبلک میٹنگ کے لیے عوامی اجتماع کیلئے زمین کی صفائی کی جائے۔ قناتین لگائی جائیں، وی وی آئی پیز کیلئے 500 صوفے 2 نشستوں والے لگائے جائیں، 15 ہزار آرام دہ کرسیاں لگائی جائیں، 6500 واٹ کا جنریٹر بمعہ فیول انتظام کیا جائے اور ساتھ میں ساؤنڈ سسٹم کا انتظام بھی کیا جائے۔

سرکاری ملازمین کی حاضری یقینی بنائی جائے اور انتظامات کے لیے متعلقہ محکمے جو بھی ڈیمانڈ کریں، اسے یقینی بنایا جائے۔

وزیراعظم عمران خان ماضی کی حکومتوں پر سرکاری وسائل کے استعمال پر شدید تنقید کرتے رہے ہیں اور انہیں پٹواریوں کے جلسے کہتے رہے ہیں، لیکن اب خود ان کے لیے سرکاری وسائل کے ذریعے عوامی اجتماع کا انتظام کرنے کے لیے سرکاری مراسلہ جاری ہوچکا ہے۔


ای پیپر