فوٹو بشکریہ فیس بک

فوجی عدالتوں میں توسیع کی حمایت کرنا مشکل ہے:
15 جنوری 2019 (13:39) 2019-01-15

اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ فوجی عدالتوں میں توسیع کی حمایت کرنا مشکل ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے وزیر اعظم کے ٹوئیٹ پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ خان صاحب خود پارلیمنٹ آتے نہیں ہیں، ان کو کیا پتہ پارلیمنٹ میں کیا ہوتا ہے۔ وزیراعظم نے وعدہ کیا تھا وہ پارلیمان میں آکر سوالوں کے جواب دیں گے خان صاحب کا وہ وعدہ بھی جھوٹا نکلا۔

فوجی عدالتوں کے معاملے پر بات کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ اُن کی پارٹی کیلئے اس بل کی حمایت کرنا مشکل ہے، حکومت کی طرف سے بل کے سلسلے میں تاحال کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔


ای پیپر