فوٹو بشکریہ فیس بک

پارلیمنٹ کی پیشانی پر کلمہ لکھ کو سودی نظام چلایا جارہا ہے: سراج الحق
15 جنوری 2019 (12:54) 2019-01-15

اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی پیشانی پر کلمہ لکھ کو سودی نظام چلایا جارہا ہے۔ آئین کا تقاضا ہے کہ سود ختم ہو حکومت نے تو ریاست مدینہ کا اعلان کیا ہے۔

وفاقی شرعی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں سراج الحق نے کہا کہ حکومت یہودی اور سودی نظام کی حمایت نہ کریں۔ سود اللہ اور رسول کے خلاف جنگ ہے۔ ہم سود کے خلاف عدالت میں جنگ لڑ رہے ہیں۔ سپریم کورٹ کے فیصلے میں دوبارہ شرعی عدالت میں نظر ثانی کے لئے کہا گیا۔ وفاقی شرعی عدالت 1992 جیسا فیصلہ دے اور سود کے خاتمے کا فیصلہ دے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دوکھرب چار ارب روپے اسلامی بینکاری کے نظام کی طرف آگیا ہے۔ حکومتی وژن میں سود کے خاتمے کی بات نہیں کی گئی۔ دس فیصد اسلامی بینکاری بڑھانے کی بات کی گئی ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ سودی نظام ملک کو قرض در قرض میں جکڑ رہا ہے۔ ہر منٹ میں ایک کروڑ باسٹھ لاکھ قرضہ چڑھ رہا ہے۔ ایک گھنٹہ میں باسٹھ کروڑ قرض چڑھ رہا ہے۔ دو ہزار دو سو چالیس ہزار ارب روپے کا قرض چڑھا دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پانچ بڑے بینک غیر سودی نظام کے تحت چل رہے ہیں۔ خیبر بینک اسلامی بینک ہے نجی سود روکا گیا جبکہ اے این پی نے سودی معیشت کو سپورٹ کیا۔

تحریک انصاف وعدے کرتی اور بھول جاتی ہے عدالت میں حکومت سود کی وکالت کر رہی ہے۔ اقلیتوں کے نام پر شراب روکنے پر اقلیتوں کے ساتھ ہیں حکومت اور اپوزیشن کی بڑی جماعتیں شراب اور سود پر ایک ہیں۔


ای پیپر