چین کی ویمن کرکٹ ٹیم کا ٹی20 کرکٹ میں نیا عالمی ریکارڈ
15 جنوری 2019 (11:15) 2019-01-15

چین کی ویمن کرکٹ ٹیم کا ٹی20 کرکٹ میں نیا عالمی ریکارڈ ، متحدہ عرب امارات کی ویمنز ٹیم نے چین کو ٹی20 انٹرنیشنل کی تاریخ کے کم ترین اسکور پر آؤٹ کر کے 189 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے دی۔

تھائی لینڈ میں ہونیوالے ویمنز ٹی20 اسمیش کے گروپ بی کے میچ میں یو اے ای خواتین نے چین کو 204 رنز کا ہدف دیا۔ اوپنر ایشا روہت 82 رنز پر نمایاں رہیں۔ جواب میں چین کی پوری ٹیم 10 اوورز میں صرف 14 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ 7 کھلاڑی صفر پر آؤٹ ہوئیں، سب سے زیادہ 4 رنز ہان لی لی نے بنائے۔

یہ ویمنز ٹی20 کی تاریخ میں کسی بھی ٹیم کا سب سے کم اسکور ہے۔ اس سے قبل ویمنز انٹرنیشنل ٹی20 میچ میں میکسکو کی ٹیم برازیل کے خلاف 18 رنز پر ڈھیر ہوئی تھی۔


ای پیپر