پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن میں شریک ٹیموں نے پریکٹس کا آغاز کر دیا
سورس:   فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر
15 فروری 2021 (22:48) 2021-02-15

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن میں حصہ لینے والی ٹیموں نے پریکٹس کا آغاز کردیا ہے جبکہ ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان اور پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرین سیمی نے بالوں کے نئے سٹائل کے ساتھ سٹیڈیم میں انٹری دیدی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کی ٹیموں نے بھی پریکٹس شروع کردی ہے اور پی ایس ایل جیسی بڑی لیگ کی بھرپور تیاری کرنے میں مصروف ہیں۔  پشاور زلمی نے سب سے پہلے گراؤنڈ کا رخ کیا جس دوران ٹیم کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی مختلف روپ میں نظر آئے، ان کا ہیر سٹائل توجہ کا مرکز رہا۔

 کپتان وہاب ریاض، فاسٹ باؤلر محمد عرفان، اوپننگ بلے باز امام الحق،فاسٹ باؤلر عمید آصف, وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل سمیت زلمی کے دیگر پاکستانی کھلاڑیوں نے بھی پریکٹس سیشن میں شرکت کی۔ سینئر آل راؤنڈر شعیب ملک اور غیر ملکی کھلاڑی سیلف آئیسولیشن مکمل کرکے آئندہ پریکٹس سیشنز میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔


ای پیپر