رہنما تحریک انصاف نعیم الحق انتقال کر گئے :فواد چوہدری
15 فروری 2020 (20:27) 2020-02-15

 اسلام آباد : تحریک انصاف کے اہم ترین رہنما عمران خان کے قریبی ساتھی نعیم الحق علالت کے بعد انتقال کر گئے ۔

نعیم الحق کافی عرصے سے علیل تھے اور کراچی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔پی ٹی آئی رہنما اور وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے نعیم الحق کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نعیم الحق نے شیر کی طرح بہادری سے کینسر کا مقابلہ کیا۔انہوں نے کہا کہ نعیم الحق اچھے دوست اور ساتھی تھے جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے نعیم الحق کی اچانک وفات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ،فردوس  عاشق اعوان کا کہنا تھا نعیم الحق دکھ سکھ کے ساتھی تھے ۔پی ٹی آئی رہنما نے بتا یا کہ نعیم الحق کی طبیعت کل بگڑ گئی تھی جس کے بعد انہیں اسلام آباد سے کراچی کے آغا خان ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔آج طبعیت مزید خراب ہونے پر نعیم الحق کو آئی سی یو میں شفٹ کیا گیا تھا لیکن وہ جان کی بازی ہار گئے۔


ای پیپر