پیپلزپارٹی کی رکن اسمبلی شہناز انصاری کے قتل کی خبر سن کر بلاول بھٹو کا پہلا ردعمل
15 فروری 2020 (18:55) 2020-02-15

اسلام آباد :چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے رکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ شہناز انصاری بہترین سیاسی کارکن اور پارٹی کا اثاثہ تھیں، قتل کی فوری تحقیقات کی جائیں ۔

اپنے بیان میں بلاول بھٹو زر داری نے کہا کہ شہناز انصاری کے قتل کی خبرسن کر صدمے میں ہوں، شہناز انصاری ایک بہترین سیاسی کارکن اور پارٹی کا اثاثہ تھیں۔ بلاول نے کہا کہ شہناز انصاری کے قتل کی فوری تحقیقات کی جائیں اور قاتلوں کو فی الفور کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ میں شہناز انصاری کے سوگوار اہل خانہ کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔

خیال رہے کہ نوشہرو فیروز میں فائرنگ کے واقعے میں پیپلز پارٹی کی رکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری جاں بحق ہوگئی ہیں۔نوشہرو فیروز میں دریا خان مری کے قریب مسلح افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں رکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری شدید زخمی ہوئیں اور بعد ازاں اسپتال میں دم توڑ گئیں۔پولیس کے مطابق رکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری اپنے بہنوئی کے چہلم میں شرکت کرنے آئی تھیں، فائرنگ کا واقعہ زمین کے تنازع پرپیش آیا۔


ای پیپر