پاکستان سے متعلق ایف اے ٹی ایف میں بڑا فیصلہ
15 فروری 2020 (17:02) 2020-02-15

پیر س: پاکستان کاوفد ایف اے ٹی ایف اجلاس میں شرکت کے لئے پیرس پہنچ گیا ،پانچ روزہ اجلاس میں پاکستان کانام گرےلسٹ سے نکالنے یا برقراررکھنے کا فیصلہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق فنانشل ایکشن ٹاسک فورس ( ایف اے ٹی ایف )کا اہم اجلاس اتوار سے پیرس میں شروع ہوگا ، اجلاس میں پاکستان کےگرےلسٹ میں ہونے کا معاملہ زیربحث آئےگا اور ایف اےٹی ایف کاورکنگ گروپ پاکستان کےبارےمیں اپنی سفارشات دےگا۔فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا اجلاس 16سے21فروری تک جاری رہےگا۔پاکستانی وفد فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کےاجلاس میں شرکت کے لئے پیرس روانہ ہوگیا ہے، وفد کی سربراہی وفاقی وزیربرائےاقتصادی امورحماد اظہر کر رہے ہیں۔

جنوری میں ہونےوالے بیجنگ اجلاس میں پاکستان نے عمل درآمدرپورٹ جمع کروائی تھی، ذرائع کے مطابق پاکستان تمام سفارشات پر خاطرخواہ پیش رفت کرچکاہے۔بیجنگ اجلاس میں پاکستان کی پیش رفت کااعتراف کیا گیاتھا۔ ایف اے ٹی ایف اور پاکستان کے درمیان مذاکرات میں پاکستان کو ایکشن پلانز پر عمل درآمد کے لیے 31 مارچ تک مزید وقت دیا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق پاکستان کو عمل درآمد سے متعلق سہ ماہی رپورٹ 31 مارچ سے پہلے جمع کروانا ہوگی اور میوچیول ایولیو ایشن کا فروری میں ہونے والے اجلاس سے کوئی تعلق نہیں۔


ای پیپر