مائیکل جیکسن کے بھانجے جعفر جیکسن کا پاکستان سے متعلق حیران کن بیان
15 فروری 2020 (16:51) 2020-02-15

اسلام آباد: عالمی شہرت یافتہ گلوکار مائیکل جیکسن کے بھتیجے جعفر جیکسن نے کہا ہے کہ پاکستان ایک حسین ترین اور پرامن ملک ہے۔پاکستان کے لوگ بہت زیادہ محبت و احترام کرنے والے مہمان نواز ہیں۔وہ پاکستان میں ملنے والا پیار کبھی بھی بھلا نہیں سکیں گے۔انہوں نے پاکستان میں اپنی مہمان نوازی اور لوگوں کے محبت بھرے انداز ملنساری سے متاثر ہوکر پاکستان کے بارے میں مغربی میڈیا میں پیش کردہ منفی تاثرات کو غلط پایا ہے۔پاکستان اپنے مہمان کا گرم جوشی سے استقبال کرنے والے ملنسار اور بااخلاق لوگوں کا خوبصورت ملک ہے اور وہ پاکستان کے لوگوں کی مہمان نوازی دیکھ کر حیران رہ گئے ہیں کہ مغربی میڈیا پاکستان کے بارے میں کس قدر غلط انداز میں منفی تاثر پیدا کرتا ہے؟

جعفر جیکسن نے ان خیالات کا اظہار اسلام آباد کی نسٹ یونیورسٹی اور کوماسٹس یونیورسٹی کے دورے کے موقع پر طلبا سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔جعفر جیکسن لاس اینجلس کیلیفورنیا میں پیدا ہونے والے مغربی دنیا کے ابھرتے ہوئے گلوکار، نغمہ نگار اور مزاحیہ فنکار ہیں,وہ عالمگیر شہرت کے حامل لیجینڈری گلوکار پاپ کنگ مائیکل جیکسن کے بھتیجے اور نغمہ نگار و پروڈیوسر جرمین جیکسن کے چھوٹے صاحبزادے ہیں۔ان کے والد جرمین جیکسن نے 1989 میں بحرین کے دورے کے بعد اسلام قبول کرلیا تھا۔پاکستان میں قیام کے دوران جعفر جیکسن لاہور کا دورہ بھی کریں گے جہاں وہ لمز اور یونیور سٹی آف انجیئنرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کیساتھ نیشنل کالج آ ف آرٹس کا دورہ کرکے طلبا سے ملاقات کریں گے جبکہ بادشاہی مسجد، شاہی قلعہ اور دیگر تاریخی مقامات کا بھی دورہ کریں گے وہ گورنر ہاوس لاہور میں گورنر چوہدری محمد سرور سے بھی ملاقات کریں گے۔

جعفر جیکسن لاہور کے تفریحی اور معلوماتی دورہ کے بعد کراچی جائیں گے جہاں وہ کراچی یونیورسٹی، این ای ڈی یونیورسٹی آف انجیئنرنگ اینڈ ٹیکنالوجی اور انڈس ویلی سکول آف آرٹس کا دورہ کرکے ان تعلیمی اداروں میں طلبا سے ملاقات اور خطاب بھی کریں گے۔وہ کراچی میں قائد اعظم کے مزار پر حاضری دینے کے بعد لیاری کا دورہ کریں گے اور گورنرہاوس کراچی میں گورنر سندھ عمران اسماعیل سے بھی ملاقات کریں گے۔جعفر جیکسن اپنے دورے کے اختتام پر کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران پاکستان کے دورہ کے بارے میں اپنے تاثرات بیان کریں گے۔


ای پیپر