پیپلز پارٹی کا عمران خان کے مواخزے کا مطالبہ
15 فروری 2020 (16:28) 2020-02-15

اسلام آ باد: پاکستان پیپلز پارٹی نے وزیر اعظم عمران خان کے مواخذے کا مطالبہ کر دیا.

پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ ملک دانشمندی فہم و فراست سے چلتے ہیں کھلنڈرے پن سے نہیں چلتے، عمران خان اقتدار کے نشے میں ہوش و ہواس کھو بیٹھے ہیں، ان کا علاج پارلیمانی "مواخذہ ٹیکہ ہے" ،قومی ادارے افواج پاکستان کو متنازعہ بنانا پاگل پن ہے،انتشار اور خلفشار پر مبنی بیانیہ وزیراعظم عہدے کے شایان شان نہیں ہے،قومی سلامتی کے ادارے سے محاز آرائی کا تاثر منفی سوچ کی عکاسی ہے،قوم ہیلی کاپٹر، مالم جبہ، بلین ٹری ،بی آر ٹی میگا سیکنڈلز پرفیصلوں کی منتظر ہے، ان ریفریسزز کے ملزمان سیاسی اور حکومتی چھتریوں کے زیر سایہ ہیں،گندم چینی بحران زمہ داران کو کلین چٹ دینا بدعنوانی کی سرپرستی ہے،کوئی شبہ نہیں مالیاتی کارٹیلیز پی ٹی آئی حکومت کے شراکت دار ہیں۔

ہفتہ کوسیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی سید نیر حسین بخاری نے وزیر اعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عمران خان کے مواخذے کا مطالبہ کر دیا ، انہوں نے کہاکہ ملک دانشمندی فہم و فراست سے چلتے ہیں کھلنڈرے پن سے نہیں چلتے، عمران خان اقتدار کے نشے میں ہوش و ہواس کھو بیٹھے ہیں، ان کا علاج پارلیمانی "مواخذہ ٹیکہ ہے" ،قومی ادارے افواج پاکستان کو متنازعہ بنانا پاگل پن ہے،انتشار اور خلفشار پر مبنی بیانیہ وزیراعظم عہدے کے شایان شان نہیں ہے،قومی سلامتی کے ادارے سے محاز آرائی کا تاثر منفی سوچ کی عکاسی ہے۔


ای پیپر