Image Source : Twitter

کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو سنسنی خیز مقابلہ کے بعد شکست دیدی
15 فروری 2019 (21:32) 2019-02-15

دبئی :پی ایس ایل فور کے دوسرے اور اہم میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطان کو 7 رنز سے شکست دیدی ، کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 183رنز سکور کیے تھے ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز کی جانب سے بہترین بیٹنگ کرتے ہوئے لیونگ سٹون نے 82اور بابر اعظم نے 77رنز سکو ر کیے ، ملتان سلطان کی طرف سے سی جے گرین نے نما یا ں باﺅلنگ کرتے ہوئے 3کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا ۔

ملتان سلطان نے بھی ہمت نہ ہاری اور جم کر مقابلہ کیا ، ملتان سلطان کی طرف سے شعیب ملک نے بہترین بیٹنگ کرتے ہوئے 52رنز سکور کیے ،ان کا ساتھ ایل جے ایون نے دیا اور مجموعی سکور میں اپنے 49رنز کو شامل کیا وہ بدقسمتی سے رن آﺅٹ ہو گئے ۔ کراچی کنگز کی طرف سے محمد عامر نے بہترین باﺅلنگ کرتے ہوئے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ، ملتان سلطانز کی امید شاہد آفریدی ایک دفعہ پھر نمایاں کارکردگی نہ دکھا سکے اور جلد ہی آﺅٹ ہو گئے ۔


ای پیپر