راحیل شریف کا بیرون ملک ملازمت این او سی غیر قانونی قرار ،عدالت کا تفصیلی فیصلہ
کیپشن:   Source : Arabnews
15 دسمبر 2018 (23:37) 2018-12-15

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے سرکاری ملازمین کی دوہری شہریت کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ،جس میں اسلامی عسکری اتحاد کے سربراہ جنرل (ر) راحیل شریف کا بیرون ملک ملازمت کا این او سی غیر قانونی قرار دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی طرف سے راحیل شریف کے این او سی کی درستگی کیلئے وفاقی حکومت کو ایک ماہ کی مہلت دی گئی ہے ،فیصلے کے مطابق مقرر ہ مدت کے اندر قانون کے مطابق این او سی جاری نہ ہونے کی صورت میں راحیل شریف اپنی موجودہ غیر ملکی ملازمت سے فوری طور پر سبکدوش تصور کیے جائینگے ۔

فیصلے میں یہ بھی شامل ہے کہ راحیل شریف کا این او سی قانون کے مطابق نہیں ہے ،سابق آرمی چیف کو بیرون ملک ملازمت کیلئے جی ایچ کیو اور وزارت دفاع نے این او سی جاری کیا ،قانون کے تحت سابق سرکاری ملازم کو صرف وفاقی حکومت ہی این او سی جاری کر سکتی ہے ۔


ای پیپر