بلی کو دودھ کی رکھوالی دینے سے اچھا پیغام نہیں گیا: شیخ رشید
15 دسمبر 2018 (20:57) 2018-12-15

لاہور: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کاچیئرمین بنانے کاپیغام اچھانہیں گیا ، شہباز شریف اگر دیانتدار ہوتا تو (ن) لیگ میں کوئی بے ایمان نہیں ،لوگ چاہتے ہیں کہ بددیانت لوگوں کو انجام تک پہنچایا جائے ، بلی کی دودھ کی رکھوالی دینے سے اچھا پیغام نہیں گیا ، سات سال کلاشنکوف کیس میں قیدرہا، میرے تین سال تک کسی نے پروڈکشن آرڈر نہیں کیا۔

پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے شیخ رشیدنے کہا کہ ریلوے کوپہلے سے یادہ مضبوط کررہے ہیں،ریلویزنے 25 کروڑکے آئل کومحفوظ کرلیاہے، شدیددھندمیں راولپنڈی سے لاہورٹرین چلانے کامنصوبہ ہے۔وزیر ریلوے نے کہا کہ کنٹرول ہیڈروم کوجدیدبنانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، ریلوے کامحکمہ عوام کی امیدوں پرپورااترے گا،اپنے پٹرول پمپ بناکرایک ارب بچانیکی کوشش کریں گے، ریلوے انجنوں پرٹریکرزلگانے کاکام جلد مکمل کر لیاجائے گا، فریٹ میں بہتری لانے کیلیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹکٹ کے بغیرسفرکرنیوالوں کیخلاف کارروائی تیزکریں گے، رحمان باباایکسپریس 23 دسمبرکوپشاورسیکراچی کیلئے روانہ ہوگی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کاچیئرمین بنانے کاپیغام اچھانہیں گیا ، شہباز شریف اگر دیانتدار ہوتا تو (ن) لیگ میں کوئی بے ایمان نہیں ،لوگ چاہتے ہیں کہ بددیانت لوگوں کو انجام تک پہنچایا جائے ، بلی کی دودھ کی رکھوالی دینے سے اچھا پیغام نہیں گیا ، سات سال کلاشنکوف کیس میں قیدرہا، میرے تین سال تک کسی نے پروڈکشن آرڈر نہیں کیا۔


ای پیپر