سری لنکن وزیر اعظم نے سات ہفتوں بعد ہی استعفیٰ دیدیا
15 دسمبر 2018 (19:33) 2018-12-15

کولمبو: سری لنکا کے وزیراعظم مہندا راجا پاکشے نے سات ہفتوں کے بعد اپنے منصب سے استعفی دے دیا ہے۔ اس دوران وہ ملکی پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے تھے۔

تفصیلات کے مطابق ایسا امکان پیدا ہو گیا ہے کہ سری لنکن صدر میتھری پالا سری سینا ایک مرتبہ پھر رنیل وکرمے سنگھے کو وزیر اعظم نامزد کر سکتے ہیں۔ وکرمے سنگھے کو صدر سری سینا نے رواں برس اکتوبر میں برخاست کر دیا تھا اور ان کی جگہ چھبیس اکتوبر کو سابق صدر راجا پاکشے کو وزیراعظم نامزد کیا تھا۔

اس دوران انہوں نے پارلیمنٹ کو تحلیل بھی کیا لیکن اسے ملکی سپریم کورٹ نے بحال کر دیا تھا۔ راجا پاکشے سن 2005 سے 2015 تک صدر بھی رہے تھے۔


ای پیپر