گوگل پر بھکاری لکھنے پرپی پی پی نے مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی
15 دسمبر 2018 (15:03) 2018-12-15

لاہور: گوگل پر بھکاری لکھنے پر وزیر اعظم عمران خان کی تصویر آنے کے معاملے پر پی پی پی نے گوگل کے خلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ۔یہ قرارداد گوگل کے خلاف پارلیمانی لیڈر پی پی پی سید حسن مرتضی نے جمع کروائی ۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ گوگل پر بھکاری لکھ کر سرچ کرنے پر وزیراعظم عمران خان کی تصویرآجاتی ہے، عمران خان کٹھ پتلی، سلیکٹڈ اور لائے گئے سہی مگر وہ وزیراعظم پاکستان کے منصب پر فائز ہیں، اختلافات کے باوجود ہم کسی کو وزیراعظم پاکستان کے منصب کا مذاق اڑانے نہیں دیں گے، وفاقی حکومت گوگل کے اس اقدام سے گوگل کی انتظامیہ سے جواب طلب کرے۔

قرارداد میں کہاگیاہے کہ ایڈیٹ لکھنے پر صدر ٹرمپ کی تصویر آنے پر امریکی کانگریس نے گوگل کی سی ای او کو طلب کیا، عمران خان سے لاکھ اختلاف مگر بیرون ملک اپنے وزیراعظم کی تضحیک نہیں برداشت کر سکتے،ہم اپنے اندرونی معاملات آپس میں لڑ جھگڑ کر طے کریں گے،دنیا کو اس بات کی اجازت نہیں کہ ہمارے وزیراعظم کا تمسخر اڑائے۔ 


ای پیپر