محمد رضوان نے سرفراز احمد کو پیچھے چھوڑ دیا
15 اگست 2020 (19:30) 2020-08-15

سائوتھمپٹن: قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے تین مرتبہ وہ اعزاز اپنے نام کرلیا جو سابق کپتان سرفراز احمد ایک مرتبہ بھی نہ حاصل کرسکے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کا کھیل خراب روشنی کے سبب جلد ختم ہوگیا، پاکستان نے 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر 223 رنز سکور کیے۔ اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ میں شکست کو بھلا کر پاکستان ساؤتھمپٹن میں انگلینڈ سے دوسرے ٹیسٹ میں مدمقابل ہے جہاں دوسرے روز بھی بارش کا سلسلہ جاری رہا اور میچ تاخیر سے شروع ہوا۔بابراعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا، پہلے روز پاکستان کے پانچ کھلاڑی آؤٹ ہوچکے تھے۔

کھیل کے دوسرے روز چھٹی وکٹ بابراعظم کی گری جو بٹلر کے ہاتھوں 47 رنز پر کیچ آؤٹ ہوئے جب کہ محمد رضوان 60 رنز کے ساتھ اب تک کھیل رہے ہیں۔ساتویں وکٹ یاسر شاہ کی گری جو 5 رنز پر کیچ آؤٹ ہوگئے، آٹھویں نمبر پر شاہین شاہ آفریدی بھی صفر پر رن آؤٹ ہوئے جب کہ نویں وکٹ محمد عباس کی تھی جو دو رنز پر براڈ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ محمد رضوان 116 گیندوں پر 60 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ ہیں، یہ ان کے مختصر ٹیسٹ کیریئر میں تیسرا موقع ہے جب وہ ایشیاء  سے باہر ایک اننگز میں 100 سے زیادہ گیندیں کھیلنے میں کامیاب رہے۔


ای پیپر