ملک کے مختلف شہروں میں بارشوں کا امکان
15 اگست 2019 (20:11) 2019-08-15

اسلام آباد:محکمہ موسمیات نے جمعے سے ملک کے مختلف شہروں میں بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات نے جمعے سے کراچی سمیت ملک بھر میں بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق خلیج بنگال میں بننے والا ہوا کا کم دباو¿ وسطی بھارت پر موجود ہے، مون سون کی بارشوں کا سبب بننے والا سسٹم آج رات بھارتی ریاست راجستھان پہنچے گا، اس سسٹم کا جنوب مشرقی پنجاب کی جانب مڑنے کا امکان ہے، جس کے باعث 16 اور 17 اگست کے درمیان کراچی، ٹھٹھہ اور بدین میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق سسٹم کے اثرات کی وجہ سے تھر، عمرکوٹ، سانگھڑ اور میر پور خاص میں تیز اور معتدل بارشیں ہونے کا امکان ہے، کراچی میں مرطوب موسم ہوا کے کم دباو¿ کی وجہ سے ہے اور مون سون سسٹم کی وجہ سے سمندری ہوائیں متاثر ہورہی ہیں، تاہم جمعے سے حبس میں کمی ہونا شروع ہوجائے گی۔


ای پیپر