وزیراعظم نے بھارتیہ جنتا پارٹی اور مودی کے عزائم بے نقاب کر دئیے :فیصل جاوید
15 اگست 2019 (17:54) 2019-08-15

اسلام آباد : سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے چیئرمین سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے آزاد جموں و کشمیر کی اسمبلی سے تاریخ ساز خطاب کے دوران سچے لیڈر کی طرح بی جے پی اور مودی کے عزائم بے نقاب کئے، وزیراعظم نے ببانگ دہل پاکستان کی سالمیت کے تحفظ کی بات کی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے تاریخ ساز اعلا ن کرتے ہوئے کہا کہ وہ اہل کشمیر کے سفیر بنیں گے، ایک سچے لیڈر کی طرح وزیراعظم نے بھارتیہ جنتا پارٹی اور مودی کے عزائم بے نقاب کئے، دنیا کے سامنے بی جے پی اور آر ایس ایس کے خوفناک چہرے، ان کی اساس اور بدترین تاریخ بے نقاب کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے انتہاءپسند نظریات فاشسٹ نازی جرمنی سے متاثر ہیں۔ سینٹر فیصل جاوید نے کہا کہ مسلمانوں، سکھوں اور عیسائیوں پر مشتمل اقلیتوں پر حملے بھارتی سیکولرازم کو جلا کر بھسم کر دیں گے، مودی کی سرگرمیاں ہٹلر سے تباہ کن ہیں کیونکہ مدمقابل قوتیں جوہری ہتھیاروں سے مسلح ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ اقوام متحدہ، عالمی برادری اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کیلئے بڑا امتحان ہے، پاکستان اہل کشمیر کے ساتھ کھڑا ہے، خون کے آخری قطرے تک ان کا دفاع کریں گے۔


ای پیپر