شاہد آفریدی کے انداز میں بائولنگ کرانے والا سوشل میڈیا پر وائرل
15 اگست 2019 (17:43) 2019-08-15

ٹورنٹو:کینیڈا میں کھیلی جاری رہی گلوبل ٹی ٹونٹی کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی طرح باولنگ کرنے والا کھلاڑی سامنے آ گیا جس کی ویڈیو شیئر ہوتے ہی وائرل ہو گئی۔

کینیڈین کھلاڑی جنیدصدیقی کو بولنگ کراتا دیکھ کر ہر کوئی یہ کہنے پر مجبو رہو گیا کہ کرکٹ میں ایک اور شاہدآفریدی آ گیا ہے۔بنگلہ دیش کے بیٹسمین لٹن داس نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کینیڈا میں کھیلی جانے والی گلوبل ٹی 20لیگ میں باولنگ کرنے والے کا ایکشن پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی طرح ملتا جلتا ہے، جسے دیکھنے کے بعد ہر کوئی کہہ رہا ہے کہ ایک اور آفریدی نے کرکٹ میں قدم رکھ دیا۔

گلوبل ٹی 20لیگ میں سابق قومی کپتان شاہد آفریدی نے برامپٹن وولوز کی طرف سے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیاجبکہ کینیڈین کھلاڑی جنید صدیقی بھی ٹیم میں شامل تھے۔گلوبل ٹی20کے میچوں کے دوران جنید صدیقی کو سٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی کے سٹائل میں بالنگ کراتا دیکھ کر سبھی حیران رہ گئے۔جنید صدیقی کی عمدہ بالنگ اور ان کا انداز ٹویٹر پر خوب شہرت بٹور رہا ہے۔ برامپٹن وولوز کی طرف سے وینکوور نائٹس کیخلاف کھیلتے ہوئے جنید صدیقی نے 23 گیندوں پر صرف 23 رنز دے کر بہترین بالنگ کا مظاہرہ کیا۔


ای پیپر