انڈیا میں طوفانی بارشوں سے 244 افراد جاں بحق
15 اگست 2019 (17:05) 2019-08-15

نئی دہلی :بھارت کی مختلف ریاستوں میں طوفانی بارشوں سے244 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

تفصیلات کے مطابق بارشوں نے سب سے زیادہ تباہی ریاست کیرالا میں مچائی جبکہ تیز بارشوں سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے، بجلی کا نظام بیٹھ گیا، عوام گھروں پر محصور ہوگئے۔حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ بارہ لاکھ افراد کو مختلف شہروں میں قائم عارضی کیمپوں میں منتقل کیا جا چکا ہے۔بھارت کے ساحلی علاقوں میں مون سون کی موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے، جن میں مزید شدت کا خدشہ ہے


ای پیپر