مودی اسرائیل کے نقش قدم پر چلتے ہوئے کشمیر پر مکمل قبضہ حاصل کرنا چاہتاہے :ذاکر نائیک
15 اگست 2019 (16:59) 2019-08-15

ڈاکٹر ذاکر نائیک کا مسئلہ کشمیر پر مودی کا پلان بے نقاب کر دیا ،سنسنی خیز انکشافات

مودی اسرائیل کے نقش قدم پر چلتے ہوئے کشمیر پر مکمل قبضہ حاصل کرنا چاہتاہے : ذاکر نائیک

ملائیشیا:ڈاکٹر ذاکر نائیک نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا تے ہوئے کہا کہ اس وقت بھارت اسرائیل سے تربیت لے رہا اور مخصوص انداز میں کشمیر پر فلسطین کی طرح قابض ہونے کی کوشش کر رہا ہے ،بھارت کشمیر پر مکمل طور پر قبضہ حاصل کرنا چاہتا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق معروف مذہبی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے انکشاف کیا کہ 1947میں یہ طے ہوا تھا کہ بھارت کی چھتری تلے بھی کشمیر آزاد تصور کیا جائے گا اور کوئی بھارتی باشندہ ان کی زمین نہیں خرید سکتا اور ان کی اپنی شناخت ہو گی لیکن آج تک کشمیر یوں کو ان کے حقوق نہیں دئیے گئے بھارتی مظالم پہلے ہی کم نہ تھے اور اب آرٹیکل 370ختم کرکے کشمیریوں پر بے انتہا ظلم کیا جار ہا ہے ۔

انہوں نے مسلم امہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان سنگین حالات میں مسلمان ممالک کوئی کردار ادا نہیں کر رہے، کیونکہ ان کے اپنے معاشی مفادات بھارت کے ساتھ ہیں، ذاکر نائیک نے بھارتی وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی کو یہ تک معلوم نہیں کہ بادلوں کی وجہ سے ریڈار سے کوئی چیز چھپ نہیں سکتی مگر انہوں نے اس حوالے سے ایک عجیب منطق دی کہ بادلوں کے باوجود اپنے پائلیٹس کو پاکستانی جہازوں پر حملہ کرنے کا حکم دیا۔

انہوں نے کہا کہ آج 70 سال بعد انتہا پسند بے جی پی حکومت نے غیر آئینی طور پر آرٹیکل 370 ختم کر دیا جو کشمیر کے باسیوں کو تحفظ فراہم کرتا تھا۔


ای پیپر