فوٹو بشکریہ فیس بک

آر ایس ایس کے غندوں کو مقبوضہ کشمیر میں قتل عام کیلئے بھیجا جا رہا ہے: عمران خان
15 اگست 2019 (12:09) 2019-08-15

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آر ایس ایس کے غندوں کو مقبوضہ کشمیر میں بھیجا جا رہا ہے۔ مودی نے پہلے گجرات میں مسلمانوں کی نسل کشی کی اب کشمیر میں کر رہا ہے۔

کیا دنیا سربیا کی طرح خاموشی سے مقبوضہ کشمیر میں ایک اور قتل عام دیکھنا چاہتی ہے ؟ دنیا کو خبردار کرتا ہوں اگر ایسا ہونے دیا گیا تو نتائج خطرناک ہوں گے۔

وزیر اعظم نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں 12 دن سے کرفیو نافذ ہے۔ بھارتی فوج کے مزید دستے تعینات کئے گئے ہیں جبکہ مواصلات کا نظام مکمل طور پر بند ہے۔


ای پیپر