لیڈر آف اپوزیشن نہیں بدلے گا :شیخ رشید
کیپشن:   Source : Yahoo
15 اگست 2018 (22:55) 2018-08-15

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری سے قومی اسمبلی کے اجلاس میں گپ شپ ہوئی تو انہوں نے بھی اپوزیشن کے اتحاد کے ختم ہونے کی جانب ہی اشارہ کیا‘میرے خیال سے یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ وہ لیڈر آف اپوزیشن نہیں بدلیں گے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) اپنا امیدوار لائے گی اور پیپلز پارٹی کا اپنا امیدوار ہو گا۔ بدھ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ آج اپوزیشن کچھ اور ہے، کل کچھ اور ہو گی اور پرسوں کچھ اور ہو گی، حالات بدلے ہوئے ہوں گے۔ میں تو پہلے کہہ چکا تھا کہ ایک میان میں دو تلواریں نہیں آ سکتیں۔

میری آج اسمبلی میں آصف علی زرداری سے گپ شپ ہوئی تو انہوں نے کہا کہ جو آپ ٹی وی میں کہہ رہے ہیں ویسا ہی ہو گا۔ شیخ رشید نے کہا کہ میرے خیال سے یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ وہ لیڈر آف اپوزیشن نہیں بدلیں گے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) اپنا امیدوار لائے گی اور پیپلز پارٹی کا اپنا امیدوار ہو گا۔


ای پیپر