اﷲ نے چاہا تو عمران خان پانچ سال پورے کرینگے :شیخ رشید
کیپشن:   Source : Yahoo
15 اگست 2018 (22:30) 2018-08-15

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ شہبازشریف،،سعد رفیق اور شاہد خاقان عباسی جیل کا میٹریل ہیں،ان کو جیل میں ہونا چاہئے اور اڈیالہ سے باہر بھی ایک جیل بنانی چاہئے۔

وہ بدھ کو سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شہبازشریف وکٹوں کے دونوں طرف کھیل رہے ہیں،شہبازشریف کا احتجاج منظور ہے کیونکہ احتجاج ان کا جمہوری حق ہے۔انہوں نے کہا کہ شہبازشریف،،سعد رفیق اور شاہد خاقان عباسی کو بھی جیل بھیجنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ میں نے پہلے کہا تھا کہ قومی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کی100سے زیادہ نشستیں ہوں گی۔

عمران خان وزیراعظم ہوں گے اور سپیکر بھی پی ٹی آئی سے ہوگا اور اگر اللہ نے چاہا تو عمران خان اپنے پانچ سال پورے کریں گے۔انہوں نے کہا کہ (ق) لیگ الیکشن سے پہلے پاکستان تحریک انصاف کا حصہ تھی۔ آخر میں وزارت کے بارے میں انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جو وزارت بھی ملی مجھے قبول ہے اور اگر کوئی وزارت نہیں ملی تو پھر بھی عمران خان کے ساتھ چلوں گا۔


ای پیپر