Source : Yahoo

تحریک انصاف کے اسد قیصر سپیکر قاسم خان سوری قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر منتخب
15 اگست 2018 (22:03) 2018-08-15

اسلام آباد: تحریک انصاف کے قاسم خان سوری قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوگئے، بدھ کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ہونے والی رائے شماری میں تحریک اںصاف کے امیدوار 183 ووٹ حاصل کرکے کامیاب رہے، اپوزیشن کے امیدوار اسد محمود کو 144 ووٹ ملے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کے بعد اقتدار کی مرحلہ وار منتقلی کا آغاز ہوگیا ہے۔اس سلسلے میں بدھ کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب مکمل کر لیا گیا۔ تحریک انصاف کے اسد قیصر قومی اسمبلی کے اسپیکر منتخب کر لیے گئے۔ جبکہ بعد ازاں کروائی جانے والی رائے شماری میں تحریک انصاف کے ہی قاسم سوری ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی منتخب کر لیے گئے۔ اسد قیصر نے 176 ووٹوں کے ساتھ فتح حاصل کی۔

جبکہ قاسم سوری نے کل 183 ووٹوں کے ساتھ فتح حاصل کی۔ قاسم سوری کے مقابلے میں ڈپٹی اسپیکر کے عہدے کیلئے الیکشن لڑنے والے اپوزیشن کے امیدوار اسد محمود کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ مولانا فضل الرحمان کے صاحبزادے اسد محمود اپوزیشن کے کل 146 ووٹوں میں سے 144 ووٹ حاصل کر پائے۔ اپوزیشن کے 2 اراکین نے اسد محمود کی حمایت میں ووٹ نہیں دیا۔


ای پیپر