اڈیالہ جیل سے مریم نواز بارے ایسی خبر آپ کو یقین نہ آئے گا
کیپشن:   Source : Yahoo
15 اگست 2018 (21:44) 2018-08-15

لاہور: اڈیالہ جیل میں قید مریم نواز کو اے سی کی سہولت فراہم کر دی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گرمی کی وجہ سے مریم نوازکی جلدخراب ہورہی تھی۔گرمی اورحبس کی وجہ سےمریم نوازکاشوگرلیول بھی بڑھنے لگاتھا۔جس کے بعد مریم نوازکوبھی اڈیالہ جیل میں اے سی کی سہولت فراہم کردی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اتنا عرصہ مریم نواز نے بغیر اے سی کے گزارا یقین کرنا مشکل نظر آتا ہے ،بہرحال اڈیالہ جیل میں قیدنوازشریف کوپہلے ہی اے سی فراہم کردیا گیا تھا۔نجی ٹی وی کے مطابق مریم نوازکی جانب سے اے سی فراہم کرنے کےلئے باقاعدہ درخواست نہیں دی گئی۔نگراں حکومت نے اپنے طورپرمریم نوازکی بیرک میں اےسی لگوایا ، سابق وزیر اعظم نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر اڈیالہ جیل میں ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں احتساب عدالت کی جانب سے سنائی گئی سزا بھگت رہے ہیں۔

قبل ازیں سابق وزیراعظم نواز شریف نے بھی جیل انتظامیہ سے ائیرکنڈیشنر لگوانے کی درخواست کی تھی۔جس کے بعد 23 جولائی کو سابق وزیراعظم نواز شریف کو اڈیالہ جیل میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری کی ہدایت پر ائیرکنڈیشنر فراہم کیا گیا۔ جیل خانہ جات پنجاب نے بتایا کہ سابق وزیر اعظم کو ائیر کنڈیشنر ان کے معالج اظہر کیانی کی رپورٹ پر فراہم کیا گیا۔سابق وزیراعظم کے حوالےسے ڈی ہائیڈریشن کی شکایت ہوئی جس پر انہیں ائیر کنڈیشنر فراہم کیا گیا۔

جیل ذرائع کے مطابق محکمہ جیل خانہ جات کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی قیدی کو ائیر کنڈیشنر فراہم کیا گیا ہے۔اس ضمن میں وزیر قانون پنجاب نے کہا کہ جیل میں ایئرکنڈیشنر کی اجازت نہیں ہوتی البتہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر قانون کے مطابق نواز شریف کے سیل میں ائیرکنڈیشنر لگانے کی اجازت دی ہے۔


ای پیپر