شیریں مزار ی کو ایازصادق نے ایک اور خطاب دیدیا
کیپشن:   Source : Yahoo
15 اگست 2018 (20:26) 2018-08-15

اسلام آباد:نو منتخب اراکین قومی اسمبلی کے حلف اٹھانے کے بعد اسد قیصر قومی اسمبلی کے سپیکر منتخب ہو گئے ہیں .

اسد قیصر نے سپیکر کے عہدے کا حلف اٹھایا اور سپیکر کی کرسی پر براجمان ہو کر اجلاس کو آگے بڑھایا جس کے بعد سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے رکن اسمبلی کے طور پر اپنا پہلا خطاب کیا جس دوران انہوں نے شیریں مزاری سے متعلق ایسی بات کہہ دی کہ ایوان قہقہوں سے گونج اٹھا اور شیریں مزاری بھی اپنی ہنسی نہ روک پائیں جبکہ عمران خان بھی اپنی نشست پر بیٹھے مسکراتے رہے۔

سابق سپیکر نے اپنے خطاب میں کہا کہ شیریں مزاری حکومت میں نہیں اپوزیشن بینچ پر بہتر کردار ادا کر سکتی ہیں جبکہ وہ حکومت میں رہ ہی نہیں سکتیں اور اپوزیشن ہی کریں گی کیونکہ وہ ایک ایسا ’ان گائیڈڈ“ میزائل ہے جو گھوم پھر کر اپنے اوپر گرے گی۔ ایاز صادق کی جانب سے ایسا کہے جانے پر ایوان قہقہوں سے گونج اٹھا اور احتجاج کے باعث پیدا ہونے والی تلخی بھی رفوچکر ہو گئی۔


ای پیپر