Source : Yahoo

کپل دیو ،سنیل گواسکر کے بعد نوجوت سنگھ کی پاکستان آمد سے متعلق اہم خبر
15 اگست 2018 (19:37) 2018-08-15

لاہور:بھارتی حکومت نے سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی حلف برداری تقریب میں شرکت کی اجازت دیدی۔

نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان نے وزارت عظمیٰ کی حلف برداری تقریب میں شرکت کیلئے سابق کرکٹرز سنیل گواسکر ، کپل دیو اور نوجوت سنگھ سدھوکو دعوت دی تھی۔سنیل گواسکر اور کپل دیو نے مصروفیت کے باعث آنے سے معذرت کر لی تاہم نوجوت سنگھ سدھو نے پاکستان آنے کی حامی بھری تھی اور بھارتی حکومت سے ویزے کی درخواست کی تھی جو منظور کر لی گئی۔

نوجوت سنگھ سدھو 17 اگست کو واہگہ بارڈر کے راستے لاہور پہنچیں گے اور عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے۔


ای پیپر