Source : Yahoo

سعودی ولی عہد کی عمران خان کو بڑی پیشکش
15 اگست 2018 (18:46) 2018-08-15

اسلام آباد: سعودی ولی محمد بن سلمان نے عمران خان سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری کے لئے دلچسپی کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق نامزد وزیراعظم عمران خان سے سعودی عرب کی قیادت کے رابطے جاری ہیں، شاہ سلمان کے بعد سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے بھی عمران خان کو ٹیلی فون کر کے انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی۔بات چیت کے دوران سعودی ولی عہد نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتا ہے، پاکستان کے ساتھ کاروباری تعلقات مستحکم کرنا چاہتے ہیں،پاکستان میں معاشی، کاروباری امکانات وسیع اور روشن ہیں۔

یاد رہے دو روز قبل سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے عمران خان کو ٹیلی فون کیا تھا اور سعودی عرب کے دورے کی دعوت دی جسے عمران خان نے قبول کرلی تھی۔ سعودی فرماں روا نے نئی حکومت کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان سعودی عرب کی نظر میں نہایت اہمیت کا حامل ہے، پاکستان کے عوام نے آپ پر اعتماد کا اظہار کیا ہے، سعودی عرب نئی حکومت کے ساتھ قریبی تعلقات کا خواہاں ہے۔

نامزد وزیر اعظم عمران خان کا سعودی فرماں روا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔


ای پیپر