Source : Yahoo

بھارتی یوم آزادی‘وزیراعظم نریندرمودی کا قوم کیلئے بڑا اعلان
15 اگست 2018 (18:05) 2018-08-15

نئی دہلی: بھارتی قوم آج اپنا 71واں یوم آزادی منا رہی ہے‘اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے عوام کے سامنے سب سے بڑااعلان کیا کہ 2022ءتک بھارت انسان کو خلا میں بھیجنے والی چوتھی قوم بن جائیگی۔

بھارتی نشریاتی ادارے کی رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز ملک بھر میں 71واں یوم آزادی منایا گیا ‘جس میں ملک کی تاریخی عمارتوں کو قومی پرچم اور روشنی کیساتھ سجایا گیا ‘اس موقع پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے 370 سالہ تاریخی عمارت لال قلعے پر کھڑے ہو کر اعلان کیا کہ 2022 میں بھارت انسان کو خلا میں بھیجنے والی چوتھی قوم بن جائےگی۔

ان کا کہنا تھا کہ لا ل قلعے کی چھت پر کھڑا ہو کر آج میں قوم کو ایک خوشخبری دے رہا ہوں‘بھارت نے ہمیشہ خلائی سائنس میں ترقی کی ہے لیکن اب ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ جب بھارت اپنی آزادی کے75 سال مکمل کر لے گاتو بھارت کا بیٹا یا بیٹی ہاتھ میں قومی پرچم لئے خلا میں جائیں گے۔دوسری جانب بھارتی وزیراعظم کے اس پر جوش اعلان کےساتھ ہی بھارتی خلائی تحقیق کے ادارے اسرونے اس چیلنج کا خیر مقدم کیا‘ ادارے کے سربراہ کا کہنا تھا کہ 2022 تک کسی بھارتی کو خلا میں بھیجنا بہت مشکل ہے مگر ہم یہ ضرور پورا کریں گے‘یہ ایک قومی جدوجہد ہوگی ‘جس سے قومی جذبے کو فروغ ملے گا۔

اسرو نے کہا کہ جی ایس ایل وی‘ ایم کے 3 نامی خلا بازوں کو خلا میں لے جانے کی صلاحیت رکھنے والا یہ راکٹ اگلے چند سالوں میں تین بھارتیوں کو ضرور خلا میں لے جائےگا۔واضح رہے2014 میں بھارت نے اپنا سب سے بڑا راکٹ اور ایک کیپسول لانچ کیا تھا جو ممکنہ طور پر خلا بازوں کو بھی خلا میں لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔یہ 630 ٹن وزنی سٹیلائٹ جنوبی ریاست آندھرا پردیش کے علاقے سری ہری کوٹا سے لانچ کیا گیا تھا۔ نیا راکٹ رابطے کیلئے بنائے گئے 4000 کلو وزنی سیٹلائٹ لے جانے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے جس کے بعدبھارت کو ابدوسرے ممالک کے لانچرز کی خدمات حاصل کرنے کی ضرورت نہیں رہی۔


ای پیپر