Source : Yahoo

افغانستان‘طالبان کا عسکری اڈے پر حملہ ‘45فوجی جاں بحق‘متعدد زخمی
15 اگست 2018 (17:59) 2018-08-15

کابل: افغانستان کے صوبے بغلان میں طالبان نے فوجی اڈے پر حملہ کیا‘جس کے نتیجے میں افغان سیکیورٹی فورسز کے 45اہلکار جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ‘ طالبان نے حملہ رات گئے کیا۔

افغان نشریاتی ادارے کے مطابق رات گئے طالبان کی بڑی تعداد نے صوبے بغلان کے شمالی علاقے میں قائم عسکری اڈے پر دھاوا بول دیا‘شدت پسندوں کے حملے کے نتیجے میں افغان سیکیورٹی فورسز کے 45اہلکار جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے .

زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ‘جہاں پر متعدد اہلکاروں کی حالت تشویشناک بتائی جار ہی ہے۔


ای پیپر