Source : Yahoo

نگران حکومت نے عید الاضحی کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا
15 اگست 2018 (17:43) 2018-08-15

اسلام آباد : نگران حکومت کے عید الاضحی پر چھٹی کے اعلان نے سرکاری ملازمین کے دل ہی توڑ دئیے ،سرکاری ملازمین سمجھ رہے تھے کہ عید کی چھٹیاں ملا کر وہ اپنی لمبی چھٹیوں پر خوب ہلا گلا کرینگے لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا ۔

نگران وفاقی حکومت نے عید الاضحی کی چھٹیوں کا اعلان کر کے پاکستانیوں کا دل ہی توڑ دیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق نگران وفاقی حکومت نے عید الاضحی کے موقع پر 3چھٹیوں کا نو ٹی فیکیشن جاری کردیا۔نو ٹی فیکیشن کے مطابق 21سے 23اگست تک تعطیلات ہونگی۔واضح رہے کہ پاکستان میں عید الضحیٰ 22اگست کو منائی جائے گی۔

اس سے قبل 12 اگست کو مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا تھاجس میں چاند نظر آنے اور ملک بھر میں عیدالاضحی بدھ 22 اگست کو منائے جانےکا اعلان کیا گیا تھا۔یاد رہے کہ سعودی عرب میں عیدالاضحی21اگست یعنی منگل کو منائی جائے گی۔


ای پیپر