میں نے اس ملک کا نظام ٹھیک کرنے کی کوشش کی : جاوید ہاشمی
15 اگست 2018 (16:23) 2018-08-15


اسلام آباد:سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ میں نے کوشش کی کہ اس ملک کا نظام ٹھیک ہو،میرے نہ ہاتھ، نہ پائوں، نہ کان، میں کون سا لیڈر بنوں گا؟۔


اسلام آباد کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ مسلم لیگ ن جب حکومت میں تھی تو ان کے ساتھ جو ہو رہاتھا میں بتاتا رہا، میں 4سال ن لیگ کوبتاتا رہاکہ آپ کے ساتھ کیا ہونے جا ر ہاہے، جب یہ حکومت میں تھے تو کہتے تھے کہیں میں لیڈر نہ بن جائوں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے یہ بھی کہا کہ اگر میں استعفیٰ نہ دیتا تو اسمبلی اس وقت ٹوٹ جاتی۔


ای پیپر