لاہور جناح ہسپتال سے نومولودکو اغوا کرنے والی خاتون پکڑی گئی
15 اگست 2018 (15:32) 2018-08-15

لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے جناح اسپتال سے اغوا کیے گئے نومولود بچے کو بازیاب کروا کے پولیس نے اغوا کار خاتون اور بچہ خریدنے والے نائیجیرین جوڑے کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق 3 دن قبل جناح اسپتال سے ایک نامعلوم خاتون نے ایک نومولود بچے کو اغوا کیا تھا، جس کا مقدمہ بچے کے والد کی مدعیت میں تھانہ گارڈن ٹاؤن میں درج کیا گیا تھا۔ جناح اسپتال کیگائنی وارڈ سے نامعلوم خاتون نوزائیدہ بچہ اغوا کرکے فرار ہو گئی تاہم کچھ دیر بعد سی سی ٹی وی ویڈیو سے شناخت نہ ہونے پر پولیس نے جیو فینسنگ کے ذریعے ملزمہ پروین کو گرفتار کیا۔

ملزمہ نے بتایا کہ اس نے بچہ اغوا کرکے نائیجیرین باشندے کو فروخت کردیا تھا۔ملزمہ کی نشاندہی پر پولیس نے بچے کو بازیاب کروا کے اس کے والدین کے حوالے کردیا۔دوسری جانب نائیجیرین باشندے احمد بلال اور اس کی اہلیہ مہوش کو بھی گرفتار کرلیا گیا


ای پیپر