مشتاق غنی خیبرپختونخوا اسمبلی کے سپیکر منتخب
کیپشن:   فوٹوبشکریہ فیس بک
15 اگست 2018 (13:53) 2018-08-15

پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی کے سپیکر کے چناؤ کے لئے پولنگ کا عمل مکمل ہو گیا۔ مشتاق غنی خیبرپختونخوا اسمبلی کے سپیکر منتخب ہو گئے۔

تحریک انصاف سے مشتاق احمد غنی 81 ووٹ اور اپوزیشن کے لائیق محمد نے 27 ووٹ حاصل کئے۔ انتخاب کے بعد قائم مقام سپیکر سردار اورنگ زیب نلہوٹھا نے نئے سپیکر مشتاق غنی سے حلف لیا۔

112 میں سے 110 ارکان نے ووٹ کاسٹ کئے جبکہ 2 ایم پی ایز نگہت اورکزئی اور محمد دلدار ایوان سے غیر حاضر رہے۔

خیال رہے پی ٹی آئی کی جانب سے سپیکر کے عہدے کیلئے مشتاق غنی اور ڈپٹی سپیکر کیلئے محمود جان امیدوار تھے۔ اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے سپیکرشپ کیلئے لائیق محمد خان جبکہ ڈپٹی سپیکر کیلئے جمشید مہمند کو نامزد کیا گیا تھا۔ عام انتخابات میں زیادہ نشستیں جیتنے کے بعد پی ٹی آئی کو ایوان میں سادہ اکثریت حاصل تھی۔

ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ کے انتخابات کیلئے آج کاغذات نامزدگی جمع کرائے جائیں گے جس کے بعد کل یعنی 16 اگست کو صوبے کے وزیراعلیٰ کا چناؤ کیا جائے گا۔ پی ٹی آئی پہلے ہی اپنے امیدوار محمود خان کو وزیراعلیٰ کیلئے نامزد کر چکی ہے تاہم اپوزیشن کی جانب سے وزارت اعلیٰ کیلئے نام آج سامنے آئیگا۔


ای پیپر