وزیراعلیٰ پنجاب کی دوڑ میں علیم خان بھی شامل
کیپشن:   فوٹوبشکریہ فیس بک
15 اگست 2018 (13:28) 2018-08-15

لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اب تک وزیراعلیٰ پنجاب کا نام فائنل نہیں کر سکے، لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ علیم خان اب تک اس دوڑ میں شامل ہیں۔

پنجاب اسمبلی میں حلف اٹھانے سے پہلے پی ٹی آئی کے نامزد سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی نے کہا کہ ہاؤس بہتر انداز میں چلائیں گے، کالی، نیلی پٹیاں چلتی رہتی ہیں، سپیکر کے انتخاب کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب کا بھی اعلان ہوجائیگا۔

دوسری جانب علیم خان نے پنجاب کی وزارت اعلیٰ کا فیصلہ کپتان پر چھوڑ دیا، کہتے ہیں عمران خان کا ہر فیصلہ سرآنکھوں پر۔ 30 سال سے جو پنجاب کے حکمران تھے آج انہیں شکست ہوئی ہے، سابق حکمران صدمے سے دو چار ہیں اللہ کرے انہیں صدمے سے نجات ملے۔ میرے قائد نے کہا ہے کہ جو حلقہ کھلوانا ہے کھلوا لیں۔


ای پیپر