فوٹوبشکریہ فیس بک

عمران خان شیروانی زیب تن کر کے وزارتِ عظمیٰ کا حلف اٹھائیں گے: فواد چوہدری
15 اگست 2018 (12:13) 2018-08-15

اسلام آباد: فواد چوہدری نے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان شیروانی زیب تن کر کے وزارتِ عظمیٰ کا حلف اٹھائیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان شیروانی میں حلف اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا یہ روایت ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح نے بھی شیروانی میں حلف اٹھایا تھا اور اس لیے جناح صاحب کی روایت کی پاسداری کی جائے گی۔

اس سے قبل میڈیا سے گفتگومیں ترجمان پی ٹی آئی نے نواز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ نہیں ہو سکتا کہ آپ سیکڑوں لوگوں کو عدالت بھجوا دیں جو عدالت اٹینڈ کرنا چاہتے ہیں ان کی فہرست دی جانی چاہیے۔ (ن) لیگ کا یہی رویہ رہا تو نواز شریف کے جیل ٹرائل کے فیصلے پر نظرثانی کی جا سکتی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کا اتحاد غیر فطری ہے وہ نہیں چل سکتا۔

 

 

 

 

 


ای پیپر