این اے 35 بنوں سے مولانا فضل الرحمان کا انتخاب نہ لڑنیکا فیصلہ
کیپشن:   فوٹوبشکریہ فیس بک سورس:   
15 اگست 2018 (09:40) 2018-08-15

لاہور: جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے این اے 35 بنوں سے ضمنی الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے جے یو آئی کی مرکزی و صوبائی مجلس عاملہ و شوری کو اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔

ترجمان مولانا فضل الرحمان کے مطابق ان کے ضمنی انتخاب لڑنے سے متعلق گردش کرنے والی خبروں پر اعتماد نہ کیا جائے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ جماعتی فورم پر جو فیصلہ کیا جائے گا اس سے سب کو آگاہ کر دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ این اے 35 بنوں کی نشست پی ٹی آئی چیئرمین نے عمران خان نے خالی کی ہے۔


ای پیپر