پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی غلام عباس کھاکھی انتقال کر گئے
کیپشن:   فوٹوبشکریہ فیس بک
15 اگست 2018 (08:53) 2018-08-15

اسلام آباد: تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی غلام عباس کھاکھی انتقال کر گئے۔ غلام عباس کھاکھی کو 4 روز قبل دل کا دورہ پڑا تھا اور وہ کومہ میں چلے گئے تھے۔

ملک غلام عباس کھاکھی اسلام آباد کے ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ وہ پی پی 222 سے منتخب ہوئے تھے۔

خیال رہے رواں ماہ کے پہلے ہفتے میں پی پی 296 راجن پور سے نومنتخب رکن اسمبلی انتقال کر گئے تھے۔ طارق دریشک کو برین ہیمرج کے باعث سٹی ہسپتال ملتان منتقل کیا گیا تھا مگر ڈاکٹروں کی کوششیں فرشتہ اجل کے سامنے بیکار گئیں اور طارق دریشک خالق حقیقی سے جا ملے۔

طارق دریشک راجن پور پی پی 296 سے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر کامیاب ہوئے تھے۔


ای پیپر