Holand-Geert-Wilder
15 اپریل 2021 (18:02) 2021-04-15

ہالینڈ:ڈچ کا ملعون سیاست دان گیر ٹ ایک دفعہ پھر اسلام دشمنی میں پاگل ہو گیا ،اسلام مخالف  پیغامات ،نفرت انگیز ی کوہوا دینےوالا گیرٹ پھر زہر اگلنے لگا ۔

تفصیلات کے مطابق ہالینڈ کا ملعون سیاست دان گیرٹ ولڈ ر ایک دفعہ پھر رمضان میں شیطان کا کردار ادا کرنے لگا ،ملعون سیاست دان نے مسلمانوں کیخلاف زہر اگلتے ہوئے کہا ہالینڈ سے تمام مسلمانوں کو واپس ان کے ملک میں بھیج دینا چاہیے ،گیرٹ کا مزید کہنا تھا کہ نہ صرف ہالینڈ بلکہ یورپ کے تمام ممالک سے مسلمانوں کو ملک بدر کر دینا چاہیے ۔

اسوقت جہاں پوری دنیا میں لوگ مسلمانوں کو ماہ رمضان کی مبارکبادیں دے رہے ہیں وہیں یہ ڈچ ملعون سیاست دان سوشل میڈیا اکائونٹس کے ذریعے مسلمانوں کیخلاف نفرت پھیلا رہا ہے ،ہالینڈ کا شیطان گیرٹ ولڈراپنے گستاخانہ پیغام میں ہالینڈ سے مسلمانوں کونکال دینے، اسلام کوبدنام کرنے اور یورپی ممالک میں سے مسلمانوں کو واپس ان کے وطن بھیجنے کا مطالبہ کر رہا ہے۔

ٹویٹر کے تصدیقی اکائونٹ سے پھیلائے جانیوالے اس نفرت انگیز پیغام کا عنوان ’’اسلام کو روکو-رمضان کو روکو-آزادی حاصل کرو- اسلام کوقبول نہ کرو‘‘رکھا گیا ہے۔

یاد رہے گزشتہ دنوں فرانس میں مساجد کو نذر آتش کرکے ان پر حملے کیے گئے تھے اوراب ڈچ شیطان کا یہ بیان سامنے آگیا ہے، جس سے یورپ اور بالخصوص فرانس اور ہالینڈ میں مقیم مسلم کمیونٹی میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی ہے۔


ای پیپر