ہفتے میں 2 روز سکول کھولنے کی تجویز سامنے آگئی
15 اپریل 2021 (17:14) 2021-04-15

لاہور :عالمی وبا کی تیسری لہر کے باعث جہاں اس وقت پاکستان کے تمام سرکاری اور نجی سکولز بند ہیں وہیں نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے سربراہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ حکومت ہفتے میں دو روز سکول کھولنے کی تجویز پر غور کر رہی ہے ،جس کے تحت ایس او پیز کو فالو کرتے ہوئے دو دن کیلئے سکولز کو کھولا جا سکے گا ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمرنے نجی تعلیمی اداروں کے نمائندہ وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہ ہفتے کو ہونے والے اجلاس میں 2 د ن سکول کھولنے کی تجویز زیر غور لائینگے ،تاکہ استاتذہ او ر بچوں کے درمیان رابطہ بحال رکھا جا سکے ۔

واضح رہے  کورونا وائرس کی وبا کے باعث تعلیمی اداروں کی بندش کے معاملے پر نجی تعلیمی اداروں کے نمائندہ وفد نے این سی او سی کے سربراہ اسد عمر سے ملاقات کی ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں تعلیمی ادارے کھولنے، کورونا وائرس کی ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا، ملاقات میں نجی تعلیمی اداروں کو درپیش مسائل اور ان کے حل پر گفتگو بھی کی گئی،وفد نے اسد عمر سے حکومتی اعلان کردہ ریلیف پیکیج کی فراہمی میں تاخیر کا معاملہ بھی اٹھایا۔

اسد عمر نے کہا کہ امدادی ریلیف پیکیج کی سمری فوری تیار کرکے تعلیمی اداروں کیلئے سہولت کی جائے گی، ذرائع کا کہنا ہے کہ اسد عمر نے بند ہونے والے نجی تعلیمی اداروں کی بحالی کیلئے ہر ممکن کوشش کی یقین دہانی کروائی۔

دوسری طرف سربراہ این سی او سی نے کورونا کی تازہ ترین صورتحال سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے کہا اپریل میں کوروناویکسین کی مزید3کھیپ آرہی ہیں ،جون تک ڈیڑھ کروڑعوام کوویکسین لگانےکیلئےموجود ہوگی،اسد عمرکا کہنا تھا 50سال  اوراس سےزائدعمر کےافرادکی تعدادڈھائی کروڑ سے زیادہ ہے ،50 سال اور اس سے اوپر 18 لاکھ افراد رجسٹرڈ ہو چکے ہیں،شہری ویکسی نیشن  کیلئےخودکو رجسٹرڈکرائیں ۔

انہوں نے مزید کہا ابھی تک 14لاکھ سےزائدکوروناویکسین کی ڈوزلگائی جا چکی ہیں،ملک میں 10لاکھ 65ہزارافرادکی ویکسی نیشن کی جا چکی،ساڑھے 3 لاکھ افرادکوویکسین کی دوسری ڈوزلگ چکی ہے،نمزمیں رجسٹرڈہونےوالےہیلتھ کیئرورکرزکی تعداد 6لاکھ 40ہزارہے،3 لاکھ 92ہزارہیلتھ ورکرزکی ویکسی نیشن کی جا چکی ہے،اسد عمر کا کہنا تھا یہ ممکن نہیں سب رجسٹرڈافرادکوایک ساتھ ویکسین لگائی جاسکے،ویکسین کیلئےٹرینڈ عملہ اورمراکز محدودہیں ،پوری دنیامیں مرحلہ وارویکسین لگائی جا رہی ہے۔


ای پیپر