ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 23.22 ارب ڈالر کا اضافہ
سورس:   فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر
15 اپریل 2021 (17:02) 2021-04-15

کراچی: سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر 23.22 ارب ڈالر ہو گئے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق مرکزی بینک کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ 2اپریل سے 9 اپریل کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 2.54 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔

مرکزی بینک کے مطابق اس وقت ملک مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 23 ارب 22 کروڑ ڈالر ہیں جن میں سے سٹیٹ بینک کے پاس 16 ارب 10 کروڑ ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 7 ارب 11 کروڑ ڈالر ہیں۔

مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ 2 سے 9 اپریل کے دوران سٹیٹ بینک کے ذخائر میں 2.54 ارب ڈالر اضافہ ہوا جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 3.83کروڑ ڈالر کی کمی ہوئی۔

(بشکریہ: نیو نیوز)


ای پیپر