Saudi Arabia’s scramble for an exit strategy in Yemen
15 اپریل 2021 (16:54) 2021-04-15

ریاض:سعودی عرب ،حوثی باغیوں میں کشیدگی ہے جو ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی،گزشتہ روز حوثی باغیوں نے ایک دفعہ پھر سعودی عرب پر حملہ کرتے ہوئے پانچ بلیسٹک میزائل داغ دئیے ،سعود ی سکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ حوثی باغیوں کی طرف سے داغے گئے میزائلز کیلئے چار ڈرونز کا استعمال کیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب پر حوثی باغیوں کے حملوں میں مزید اضافہ ہو گیا ،عرب میڈیاکے مطابق حوثی ملیشیا نے سعودی عرب کے جنوبی شہر جازان میں شہری آبادی کو ڈرون طیاروں اور بلیسٹک میزائل سے نشانہ بنا نے کی کوشش کی ،لیکن سعودی سکیورٹی نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے حوثی باغیوں کی طرف سے کئے گئے تمام حملوں کو ناکام بنا دیا ۔

عرب اتحاد نے ڈرونز اور میزائل کو فضا میں ہی تباہ کردیا ،عرب اتحاد کا کہنا ہے ، حوثی باغیوں کی جانب سے شہری آبادی کو نقصان پہنچانے کی دانستہ اور مجرمانہ کو شش کی گئی ہے ۔

عرب اتحادی افواج کے مطابق حوثی باغیوں نے میزائل اور ڈرون حملے یمن کے شہر صعدہ سے فائر کیے جس میں جازان کی یونی ورسٹی اور دیگر شہری علاقوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔

حوثی باغیوں کی جانب سے جان بوجھ کر مسلسل شہری علاقوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے تاہم عرب اتحادی افواج سعودی حکومت اور شہریوں‌ کے تحفظ کے لیے عالمی قوانین کے تحت اقدامات جاری رکھے گا۔


ای پیپر