بیرون ملک پاکستانی کن تین کیٹیگریوں میں وطن واپس آئینگے ،اہم خبر
15 اپریل 2020 (22:34) 2020-04-15

اسلام آباد :وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ بیرون ملک قید پاکستانی قیدیوں کی لسٹ سپیشل فلائٹز کے ذریعے منگوائی جائیگی اس سلسلے میں 3 زمروں میں آنے والے کیسز کی نشان دہی کی گئی ہے۔

جاری اعلامیہ کے مطابق ویلڈ شناختی کارڈ اور پاسپورٹ ہونے کی صورت میں ویری فیکشن کے بعد قیدی کو پاکستان ڈیپورٹ کر دیا جائیگا- وزار ت داخلہ کے مطابق ویلڈ شناختی کارڈ اور ایکسپائر پاسپورٹ ہونے کی صورت میں، نیشنلیٹی اور دیگر کوائف کی تصدیق کے بعد پاکستان ڈیپورٹ ہونے کی بارے میں احکامات دیئے جائینگے۔

اعلامیہ کے مطابق ویلڈ شناختی کارڈ اور پاسپورٹ دونوں نہ ہونے کی صورت میں متعلقہ مشن ان افراد کی درخواست بھر کے وزارت داخلہ کو بذدیعہ وزارت خارجہ کوائف فراہم کریں گے۔ اعلامیہ کے مطابق پاکستانی مشن اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ واپس آنے والے قیدی واقع ہی پاکستانی ہیں، قیدیوں کی واپسی متعین کردہ تاریخوں کے حساب سے ہو گی۔


ای پیپر