پہلا روزہ 25 اپریل کو ہو گا
15 اپریل 2020 (21:13) 2020-04-15

اسلام آباد:فاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ چوبیس اپریل کو رمضان کا چاند نظر آجائیگا، انشا اللہ 25 اپریل کو پہلا روزہ ہوگا ۔

فواد چودھری نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ مولانا منیب الرحمان ہمارے بزرگ ہیں، ان کا احترام ہے لیکن ان کو اتنا بڑا چاند نظر نہیں آتا، اتنا چھوٹا وکرونا وائرس کہاں سے نظر آنا ہے؟فواد چودھری نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ وزارت مذہبی امور کی توجہ دلائی ہے کہ آپ کی وزارتی کمیٹی کے سربراہ اگر حکومتی احکامات کا یوں مذاق اڑائیں گے تو باقیوں سے کیا توقع ہے؟

وفاقی وزیر نے کہا کہ جہاں تک رمضان کا تعلق ہے 24 اپریل کو رمضان کا چاند نظر آ جائیگا اور انشا اللہ 25 اپریل کو پہلا روزہ ہوگا۔ پہلے ارادہ تھا کہ اس بار چاند دیکھنے کیلئے لوگوں کو اکٹھا کریں گے لیکن اب کورونا نے ہر اجتماع کینسل کرا دیا۔ انشا اللہ اگلے سال موقع ملا تو چاند رات کی تقریبات کریں گے۔


ای پیپر