ہمارے تخمینوں کے مطابق اموات بہت کم ہیں: ظفر مرزا
15 اپریل 2020 (20:33) 2020-04-15

اسلام آباد:وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہا ہے کہ ہمارے تخمینوں کے مطابق پاکستان میں کیسزاوراموات کی تعدادبہت کم ہے،حالات کنٹرول میں ہیں لیکن احتیاط کا دامن نہیں چھوڑنا،دیگرملکوں کی نسبت ہمارے کیسزکم ہیں، ہمارے تخمینے کے مطابق آج تک 216اموات ہونیکاامکان تھا،پاکستان میں 54فیصدکیسز لوکل ٹرانسمٹڈہیں،کیسزکم ہونیکامطلب یہ نہیں کہ احتیاط کادامن چھوڑدیں۔

بریفنگ دیتے ہوئے وزیر اعظم کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہا کہ پاکستان میں 1500افرادکوروناسے صحت یاب ہوچکے ہیں،ملک میں کوروناکے5988کیسزرپورٹ ہوچکے ہیں،عالمی ادارہ صحت اور ماہرین کے مشورے سے گائیڈ لائنز تیارکی جاتی ہیں،دنیابھر میں کوروناوائرس سیایک لاکھ 27 ہزاراموات ہوچکی ہیں،ملک میں اب تک 73 ہزار 439 کورونا ٹیسٹ ہوچکے ہیں،ملک کے مختلف اسپتالوں میں44افرادوینٹی لیٹرزپرہیں،24گھنٹوں میں11اموات ہوئیں،مجموعی تعداد 107ہوگئی ہے،انہوں نے کہا کہ تمام سیکٹرزکی ذمہ داری ہے کہ اپنے ملازمین کا خیال رکھیں۔

ڈاکٹر ظفرمرزانے کہا کہ54فیصدکیسز لوکل ٹرانسمٹڈ کیسزہیں، ہمارے تخمینے کے مطابق آج تک 216اموات ہونیکاامکان تھا،پاکستان میں آج 16ہزار387افرادمختلف قرنطینہ میں موجودہیں۔ ہمارے تخمینوں کیمطابق پاکستان میں کیسزاوراموات کی تعدادبہت کم ہے،صنعتیں کھولنے کایہ مقصد نہیں ہے کہ بے احتیاطی شروع کردی جائے،کیسزکم ہونیکامطلب یہ نہیں کہ احتیاط کادامن چھوڑدیں،دیگرملکوں کی نسبت ہمارے کیسزکم ہیں،حالات کنٹرول میں ہیں لیکن احتیاط کا دامن نہیں چھوڑنا۔


ای پیپر