کرونا وائرس :پاکستان کیلئے تشویشناک خبر
15 اپریل 2020 (19:54) 2020-04-15

اسلام آباد:مشیر تجارت عبدالرزاق دائودنے کہاہے کہ کورونا کی وجہ سے پاکستان کے معاشی حالات کافی نازک ہیں۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عالمی بینک اور آئی ایم ایف نے بھی پیش گوئی کر دی ہے، کورونا کی وجہ سے اس سال پاکستانی برآمدات میں 3 ارب ڈالر تک کمی متوقع ہے۔

عبدالرزاق دائود نے کہاکہ اس مہینے گزشتہ سال کے مقابلے میں برآمدات 70 فیصد گر گئی ہیں، کاروباری طبقے کے قرضوں کی ادائیگی موخر کرنے کے معاملے پر اسٹیٹ بینک سے بات چیت جاری ہے۔مشیر تجارت نے گزشتہ سال چینی کی برآمد نہ روکنے سے متعلق سوال کا جواب دینے سے گریز کیا ۔


ای پیپر