'مفتی منیب کو چاند نظر نہیں آتا تو وائرس کہاں سے نظر آئے گا'
15 اپریل 2020 (16:05) 2020-04-15

اسلام آباد: وفاقی وزیر فواد چودھری نے ٹوئٹ کیا کہ مفتی منیب الرحمان ہمارے بزرگ ہیں اور سب اُن کا احترام کرتے ہیں۔ لیکن ان کو اتنا بڑا چاند نظر نہیں آتا، اتنا چھوٹا کرونا وائرس کہاں سے نظر آنا ہے۔

وزارت مذھبی امور کی توجہ دلائی ہے کہ آپ کی وزارتی کمیٹی کے سربراہ اگر حکومتی احکامات کا یوں مذاق اڑائیں گے تو باقیوں سے کیا توقع؟

فواد چودھری نے کہا ، جہاں تک رمضان کا تعلق ہے 24 اپریل کو رمضان کا چاند نظر آجائیگا اور انشاء اللہ 25 اپریل کو پہلا روزہ ہو گا۔ پہلے ارادہ تھا اس بار لوگوں کو اکٹھا کریں گے چاند دیکھنے کیلئے لیکن اب کرونا نے ہر اجتماع کینسل کرا دیا۔ انشاء اللہ اگلے سال موقع ملا تو چاند رات کی تقریبات کریں گے۔


ای پیپر