عالمی معیشت کیلئے یہ سال بد ترین ثابت ہو گا: آئی ایم ایف
15 اپریل 2020 (14:56) 2020-04-15

نیویارک: عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے پیش گوئی کی ہے کہ 1930ء کی دہائی کے بعد، کرونا وائرس کی وجہ سے عالمی معیشت کے لیے یہ سال بد ترین ثابت ہو گا۔

آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ عالمی معیشت کے تین فی صد سکڑنے کا امکان ہے، جو کہ سن 2009ء کی کساد بازاری کے مقابلے میں، جو صفر اعشاریہ ایک تھی، بہت زیادہ ہے۔ کرونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتِ حال سے پہلے، توقع کی جا رہی تھی کہ سن 2021ء میں عالمی معیشت کی شرح نمو پانچ اعشاریہ آٹھ ہوگی۔

ادارے کا کہنا ہے کہ آئندہ سال معیشت کے دوبارہ بحال ہونے کے امکانات بے یقینی کا شکار ہیں۔


ای پیپر